اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گینگ گرفتار

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف ، پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نجی یونیورسٹی کے طالب علم ریاض حسین کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے ویڈیو کال کے دوران ایک لڑکی کی برہنہ ویڈیو چلا کر اس کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد ازاں اسے اہلخانہ اور دیگر لوگوں کو بھیجنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

مدعی کے مطابق ملزمان مسلسل رقم کا مطالبہ کرتے رہے اور دباؤ ڈال کر اس سے 40 ہزار روپے بھی وصول کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں ایک خاتون سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ایس پی صدر ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹاؤن شپ عدنان رشید اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مصباح، اسد اور احمد نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مصباح فیس بک پر نوجوانوں کو ٹارگٹ کر کے ویڈیو کال کرتی تھی جبکہ دیگر ساتھی ویڈیو کال کے دوران برہنہ ویڈیو چلا کر متاثرہ شخص کی ویڈیو ریکارڈ کر لیتے تھے۔ بعد ازاں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر رقم وصول کی جاتی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد افراد کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے