اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی کرکٹرز کو اردو بولنے کا مشورہ دے دیا

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی کرکٹرز کو اردو بولنے کا مشورہ دیا ہے۔

فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کی میزبانی کررہے ہیں جس میں وہ مہمانوں کو دعوت دیتے ہیں اور مختلف موضوعات پر  گفتگو کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مادری زبان اردو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اردو زبان بولنے پر زور دے رہے ہیں۔

اداکار نے کرکٹرز سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں اپنے کرکٹرز سے خاص طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اردو بولا کریں، خود پر اور اپنی زبان پر فخر کیا کریں۔

 
 

 

انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور میسی سمیت دیگر بڑے کھلاڑیوں کو کبھی بھی بلا وجہ انگریزی بولتے نہیں دیکھا، وہ اپنی مادری زبان بولتے ہیں، سامنے والا اپنا ٹرانسلیٹر خود رکھے۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ اپنی قومی زبانی اردو پر فخر کریں، اگر انگریزی نہیں آتی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہماری مادری زبان انگریزی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے