اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار محمود اسلم کا ابھی تک فین خواتین کے شادی کیلئے پیغامات آنے کا انکشاف

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم نے ابھی تک شادی کے پیغامات آنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں محمود اسلم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام  میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان سے دلچسپ گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ابھی بھی شادی کے پیغامات آتے ہیں؟

جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ مجھے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کے پیغامات آتے ہیں۔

انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میری ایک خاتون فین لندن سے مجھے کال کرتی تھی اور کہتی تھی کہ مجھ سے شادی کرلو، اپنی بیوی کو چھوڑ دو، میرے پاس بہت پیسہ ہے۔

محمود اسلم نے کہا کہ وہ خاتون میرے 80 کی دہائی کے ڈرامے 'دلاور' کی فین تھی، میں نے ان سے کہا کہ آپ نے بہت پرانا ڈرامہ دیکھا ہوا ہے، اس وقت میں جوان تھا اب بوڑھا ہوگیا ہوں، لیکن خاتون نے ماننے سے انکار کردیا۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ مجھے فون کال کرکے صرف یہ ہی کہتی تھی کہ آپ کیسے ہیں، ٹھیک ہیں، پھر فون بند کردیتی تھی، پھر میں نے اپنی بیوی سے بات کروائی اور پھر آخری کال پر خاتون نے مجھے کہا کہ اگر آپ مجھے دنیا میں نہیں ملے تو کوئی بات نہیں، میں اللہ سے آپ کو دوسرے جہاں میں مانگ لوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے