(لاہور نیوز) ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر،اہم عمارات، تجارتی مراکز کے اطراف پٹرولنگ بڑھائی جائے جبکہ سہولت و رمضان بازاروں میں پٹرولنگ کو ڈی ایس پیز خود مانیٹر کریں۔
ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے روزانہ کی بنیاد پر ناکہ جات کا وزٹ کیا اور وہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن فیلڈ میں جوانوں کے ہمراہ رہے، جوانوں سے ملاقات کی اور پروفیشنل ضروریات و روز مرہ کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی ڈولفن نے شہریوں کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی، اس موقع پر انہیں کاہنہ، نشتر، سبزی منڈی و دیگر اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے حوالہ سے بریف کیا گیا۔
ایس پی ڈولفن نے حساس مقامات، مساجد، بازاروں اور مارکیٹوں میں خصوصی پیٹرولنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ سرکاری دفاتر، اہم عمارات، تجارتی مراکز کے اطراف پٹرولنگ بڑھائیں جبکہ سہولت و رمضان بازاروں میں پٹرولنگ کو ڈی ایس پیز خود مانیٹر کریں۔
