05 Mar 2026
(لاہور نیوز) پولیس اہلکار دانیال کیخلاف دکاندار سے دھوکہ دہی پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
اہلکار نے دکاندار علی رضاسے دو مختلف نمبروں پر45ہزار کا جیز کیش کروایا ۔
ایف آئی آر کے مطابق دکاندار نے کانسٹیبل سے پیسوں کا تقاضا کیا مگر وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا، دکاندار نے دانیال کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ شفیق آباد میں درخواست دی۔
شفیق آباد پولیس نے کانسٹیبل دانیال کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔
