اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس سے پولیس سروس آف پاکستان کے پروبیشنری افسروں کی ملاقات

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 42 پروبیشنری پولیس افسران کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجداری نظامِ انصاف میں پولیس کے کلیدی کردار پر زور دیا اور کہا کہ انصاف کی فراہمی شفاف اور پیشہ ورانہ تفتیش پر منحصر ہے۔

چیف جسٹس نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں، پولیس اور عدالتیں نظامِ انصاف کے اہم اور باہمی تکمیلی ادارے ہیں۔

چیف جسٹس نے افسران کو قانون کی حکمرانی، دیانت اور انصاف کو مقدم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس افسر شہریوں کے ساتھ شائستہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے