اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کا ایک سال مکمل، رپورٹ وزیر قانون کو پیش

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(محمد اشفاق) سینئر قانون دان امجد پرویز کا بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ایک سال مکمل ہو گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان کو کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کر دی، ایک سال میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کو مجموعی طور پر 77 ہزار 219 کیسز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کے دفتر کا دورہ کیا جہاں امجد پرویز  نے گزشتہ ایک سال کے دوران لاء آفیسرز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں صوبے کے قانونی معاملات، اہم مقدمات کی پیش رفت، عدالتوں میں حکومتی مؤقف کے مؤثر دفاع اور قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمات میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور مجموعی طور پر 77 ہزار 219 کیسز میں حکومت پنجاب کو کامیابی حاصل ہوئی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مطابق مؤثر قانونی اقدامات کے نتیجے میں 80 ہزار کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جبکہ سرکاری خزانے کو 467 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عدالتوں میں مقدمات کی بروقت تیاری اور مؤثر پیروی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے جس کے باعث سرکاری مقدمات کے ڈیٹا ڈسپوزل میں نمایاں بہتری آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے