اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بچوں کا آن لائن جنسی استحصال روکنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا فیصلہ

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ملک میں بچوں کا آن لائن جنسی استحصال روکنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت داخلہ  نے بچوں کا آن لائن جنسی استحصال روکنے کیلئے ضروری آئی ٹی ہارڈویئر اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر حاصل کر لیا، آزمائشی مرحلے کے بعد پورے ملک میں نافذ کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اے آئی پروگرام کیٹالسٹ آزمائشی مرحلے میں ہے، آزمائشی مدت کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ نظام ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا، اے آئی سافٹ ویئر سے بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف تحقیقات بہتر ہوں گی۔

وزارت داخلہ  نے نو ماہ کے دوران موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات بھی ایوان بالا میں پیش کر دیں، دستاویز کے مطابق اپریل 2025 سے اب تک بچوں کے جنسی استحصال کی 523 شکایات موصول ہوئیں، این سی سی آئی اے نے بچوں کے جنسی استحصال پر 114 ایف آئی آر درج کیں۔

سب سے زیادہ 71 ایف آئی آر پنجاب میں درج ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 14 واقعات، سندھ میں 13، اسلام آباد میں 9 اور بلوچستان میں 7 ایف آئی آر درج کی گئیں، رواں سال اب تک ملک بھر میں 21 نئی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے