آدھا رمضان گزرگیا، کے پی حکومت رمضان پیکج کی تقسیم نہیں کر سکی: عظمیٰ بخاری
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم کا آغاز نہیں کیا،کے پی حکومت کی ترجیحات صوبے کی عوام کی بجائے سیاسی معاملات پر مرکوز ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو "رمضان نگہبان" پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے اور آنے والے چند دنوں میں یہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ اُنہوں نے مریم نواز کے دسترخوان پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ کے پی حکومت نے ابھی تک اپنے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی فہرستیں طلب کی ہیں اور اس سال بھی پاکستان تحریک انصاف رمضان پیکج کے نام پر تقریباً 10 ارب روپے اپنے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزمل اسلم اور سہیل آفریدی کو بھی یہ معلوم نہیں کہ حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں، اور پوری کے پی حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید شخص پر مرکوز ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ 12 سال سے 4 کروڑ کی آبادی والے صوبے کی خدمت ایسے بے حس اور لاپرواہ لوگوں کے حوالے ہے۔
