اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کی تپش کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 264 ریکارڈ کیا گیا۔

برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 580 ریکارڈ کی گئی، علامہ اقبال ٹاؤن میں 422، سی آئی پی آر آفس میں 356 جبکہ بیدیاں روڈ پر 243 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین  نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے