اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جرمانے ادا نہ کرنے پر 212 قیدی بدستور جیلوں میں بند

04 Mar 2026
04 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں 212 قیدی سزا مکمل کرنے کے باوجود صرف جرمانوں اور دیت کی رقم ادا نہ کر سکنے کے باعث سلاخوں کے پیچھے بند ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ تمام قیدی اپنی مقررہ قید پوری کر چکے ہیں، تاہم عدالتوں کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے رہائی حاصل نہیں کر پا رہے، حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو صرف چند ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں 10 قیدی جرمانے ادا نہ کرنے کے باعث قید ہیں، اڈیالہ جیل میں 9 قیدی جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہیں، کیمپ جیل لاہور میں 6 قیدی جرمانہ ادا نہ کرنے پر قید کاٹ رہے ہیں، سینٹرل جیل بہاولپور میں 11 قیدی جرمانے نہ دینے کی وجہ سے رہا نہیں ہو سکے، ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں 13 قیدی جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہیں، ڈسٹرکٹ جیل ڈی جی خان میں 7 قیدی جرمانے ادا نہ کرنے پر قید ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال غربت اور مالی مسائل کی عکاسی کرتی ہے، جہاں معمولی جرمانے بھی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، قانونی ماہرین کے مطابق مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں ایسے قیدیوں کی مدد کیلئے کردار ادا کر سکتی ہیں تاکہ سزا مکمل کرنے والے افراد کو مزید قید کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی کے بعد ہی متعلقہ قیدیوں کی رہائی ممکن ہے، تاہم اس حوالے سے سماجی و فلاحی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے