اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مثالی گاؤں پروگرام سے دیہات میں سیوریج، فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی

04 Mar 2026
04 Mar 2026

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کی جامع ماسٹر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات کی زیرِ صدارت مثالی گاؤں پروگرام کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شکیل احمد، ارشد بیگ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی اسداللہ  نے شرکت کی اور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ترقیاتی اہداف، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیہی انفراسٹرکچر کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے 22 ہزار دیہات میں موجود چھپڑوں کی بحالی کیلئے جامع سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر بلدیات نے 40 ہزار چھپڑوں کی صفائی سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ دیہاتی چھپڑوں کے خاتمے سے ماحولیاتی مسائل نے جنم لیا، جبکہ کئی مقامات پر چھپڑ جوہڑوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جو تشویش کا باعث ہے، مربوط حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف ماحولیاتی بہتری لائی جائے گی بلکہ دیہات میں صفائی، نکاسی آب اور بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کو مرحلہ وار صوبے کے تمام دیہی علاقوں تک پھیلایا جائے گا تاکہ ہر گاؤں کو صاف ستھرا ماحول، پختہ گلیاں، جدید سیوریج سسٹم اور دیگر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے