04 Mar 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بندش سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
پی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے اور ہر قسم کے کمرشل آپریشنز کیلئے دستیاب ہے، نوٹم کسی جزوی بندش سے متعلق نہیں بلکہ صرف مخصوص روٹس کی عارضی عدم دستیابی ظاہر کرتا ہے۔
پی اے اے کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز میں مخصوص (اے ٹی ایس) روٹس روزانہ صبح 9 سے دن 3 بجے تک متاثر ہوں گے، متبادل ایئرپورٹس اور راستے دستیاب ہیں اور معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام کمرشل فلائٹس، آمد، روانگی اور اوور فلائٹس پر کوئی پابندی نہیں، غیر مصدقہ خبریں، بالخصوص نوٹمز کی غلط تشریح، مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
