(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں شام 7:30پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، لاء کالج کے سامنے گارڈز پر حملہ کیا گیا۔
ترجمان پنجاب یونیور سٹی کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ بعض عناصر نے مبینہ منظم حملہ کیا، سکیورٹی گاڑی کے شیشے توڑے اور گارڈز پر بھی تشدد کیا گیا۔
اہلکاروں پر شیشے کی بوتلیں پھینکی جس کے باعث متعدد زخمی ہو گئے، کیمپس میں قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات جاری ہیں، بعض عناصر کو نظم و ضبط کے قیام پر اعتراض ہے۔
لاء کالج بند ہونے کے بعد زبردستی داخلے کی کوشش کی گئی، اجازت نہ ملنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی ہو گی۔
اسلامی جمیعت طلباء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے جمیعت کے افطار ڈنر پر حملہ کیا۔
