اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران نے پاکستان سمیت ملحقہ تمام ممالک کی سرحدیں بند کر دیں

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) ایران نے افغانستان، پاکستان اور دیگر برادر ممالک سے ملحقہ تمام سرحدیں مکمل بند کر دیں۔

ذرائع کے مطابق کشیدگی کے باعث ایران نے تفتان بارڈر سمیت کیچ سے ملحقہ بارڈر بند کرکے تجارتی سرگرمیاں معطل کر دیں، ایران کی جانب سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی برآمد پر بھی پابندی ہے۔

ایران سے خوراک اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر سرحدی تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جب کہ بارڈر بندش سے بلوچستان کے علاقوں تفتان، دالبندین، تربت، کیچ اور پنجگور متاثر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایران کے فیصلے سے پاکستان اور افغانستان متاثر ہوں گے، ایران سے اشیائے خورونوش کی خریداری افغانستان اور پاکستان میں سب سے زیادہ ہوتی تھی۔

ایران کے اقدام سے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان، دالبندین، تربت، کیچ، پنجگور اور دیگر علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، سرحدی تجارت رکنے سے مقامی کاروبار شدید متاثر ہوگا، تاجروں نے حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے