اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کروا دی گئی اور یہ ملاقات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انجام دی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں دونوں تقریباً چالیس منٹ تک ایک ساتھ موجود رہے۔

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی خیریت معلوم کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی اور تمام ضابطہ کار کی پابندی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے