اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والا جیب تراش گرفتار

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والا جیب تراش گرفتار کر لیا گیا۔

ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ اطلاع پر ملزم کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے شہری کی جیب سے 20 ہزار سے زائد نقدی نکا لی تھی۔ 

ملزم سے چوری شدہ 20 ہزار رقم برآمد کرلی گئی، جس کے بعد اسے مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا، ایس پی اسامہ امین چیمہ کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے موجود ہے ۔ 

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ ماہ میں پتنگ بازوں اور پتنگ بیچنے والوں کے خلاف 120 مقدمات درج کیے، ساتھ ہی کارروائیوں کے دوران 129 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 13 پتنگ فروش اور 116 پتنگ باز شامل ہیں۔ 

 ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پتنگ بازی اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان کےقبضے سے 69 چرخیاں اور 3 ہزار 200 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے