(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے، رمضان المبارک میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کلب چوک میں جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنزکی جانب سے مستعدی سے فرائض انجام دینے پر جوانوں کو شاباش دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور پولیس امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے، رمضان المبارک میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں روزہ رکھنے، فیلڈ میں ہی کھولنے والے جوان لائقِ تحسین ہیں۔
دوسری جانب ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے ناکہ محمود بوٹی پرجوانوں کیساتھ افطاری کی، انہوں نے کہا کہ جوانوں کیساتھ افطاری کا مقصد جوانوں کے مورال کو بلند رکھنا ہے۔
اسامہ امین چیمہ نے کہا کہ تمام سپروائزری آفیسرز بھی فیلڈ میں جوانوں کیساتھ افطاری کریں، ماہ صیام میں ناکہ جات پر تسلسل کے ساتھ کڑی سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔
