اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی مکمل رپورٹ نہیں دی گئی: علیمہ خان

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی مکمل رپورٹ نہیں دی گئی۔

اپنے ایک بیان میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں، ہمیں حکومت کی باتوں پریقین نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا جائے، اُن کےعلاج کے دوران فیملی ممبرز کو موجود ہونا چاہیے، ہم نے بانی کے ذاتی ڈاکٹر عاصم کا نام دیا وہ انہوں نے قبول نہیں کیا۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے جلد علاج نہ کرایا تو پھر ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے، پاکستانیوں! بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، اُنہوں نے ہمیشہ کہا ہم نے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا۔

علیمہ خان کا مزید کہنا  تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا یہ مسلمانوں کو آپس میں لڑائیں گے، وہ کہتے تھے جنگوں سے نہیں بات چیت سے امن آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے