اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا پنجاب میں میرٹ 60 فیصد تک گر گیا

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) سرکاری نرسنگ کالجز کا میرٹ پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے زیادہ ہے۔

سرکاری نرسنگ کالجز کی 6100 سیٹوں پر داخلے ، میرٹ 83 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا پنجاب میں میرٹ 60 فیصد تک گر گیا، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی ایم بی بی ایس کی 5150 سیٹوں پر داخلے ہوئے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی مہنگی تعلیم سےطالبات کا نرسنگ کیجانب رجحان زیادہ نکلا ہے۔

واضح  رہے  اس برس  پرائیویٹ میڈیکل ور ڈینٹل کالجز میں خالی سیٹوں پر داخلوں کا آخری موقع فراہم کر دیا گیا تھا، داخلہ کمیٹی کی ہدایت کے مطابق ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ اب 28 فروری تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ بی ڈی ایس داخلوں کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس کے بعد پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، اس موقع کو خالی سیٹوں پر داخلہ لینے والے امیدواروں کے لیے حتمی قرار دیا گیا ہے تاکہ طلبہ بروقت داخلہ حاصل کر سکیں۔

ابھی داخلے جاری ہیں مگر  طلبا کا رجحان   پرائیویٹ نرسنگ   کالجز کی جانب نہیں ہے ۔  طلبا  سرکاری  میڈیکل کالجز کی جانب زیادہ  متوجہ ہیں ۔ میڈیکل کالجز کو  پی ڈی اینڈ ایم سی کی جانب سے  بار بار موقع دیا گیا ہے لیکن سیٹیں مکمل نہیں ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے