اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلوے کی 2,355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر ریلوے نے سینیٹ میں پاکستان ریلوے کی آمدن اور کمرشل جائیدادوں سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ادارے کی 2,355 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے۔

وزیر کے مطابق گزشتہ تین برس میں ریلوے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا، مالی سال 2021-22 میں فریٹ آپریشنز سے آمدن 23 ارب 12 کروڑ روپے تھی جو 2023-24 میں بڑھ کر 28 ارب 11 کروڑ روپے ہو گئی۔

اسی طرح پیسنجر آپریشنز کی مد میں آمدن تین برس میں 30 ارب روپے سے بڑھ کر 49 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ لیز پر دی گئی زمین سے گزشتہ چار برس میں 13 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 34 ہزار 763 کمرشل یونٹس میں سے 2,355 ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں، کراچی میں 589، سکھر میں 1,538، کوئٹہ میں 123، ملتان میں 36، لاہور میں 24، پشاور میں 6 اور سی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ میں 38 جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ ہے۔

مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ 34,763 کمرشل جائیدادوں کی تعمیر و مرمت پر گزشتہ پانچ برس میں 30 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے