03 Mar 2026
(ویب ڈیسک) الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف مؤثر آپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی، جس میں مجموعی طور پر 1,796 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ماہانہ کارروائی کے دوران 1 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی، 20 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے گئے اور 7 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔
اس دوران 1,760 ایف آئی آرز کی درخواستیں موصول ہوئیں، 547 مقدمات درج کئے گئے اور 24 افراد کو گرفتار کیا گیا، سینٹرل سرکل نے 358 کیسز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ ایسٹرن اور ناردرن سرکلز نے بھی مؤثر کارروائیاں کیں، قصور سرکل میں 21 ملزمان گرفتار کئے گئے اور دیگر سرکلز میں بھی بلا امتیاز اور بغیر کسی دباؤ کے کارروائیاں جاری رہیں۔
