اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 116 پروازیں منسوخ

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مجموعی طور پر 116 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔

منسوخ ہونے والی پروازیں متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر سمیت دیگر ممالک کیلئے تھیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، قطر، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 28، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 20 اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 4 جبکہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

متاثرہ ایئرلائنز میں ایمریٹس، اتحاد ایئر عربیہ ،پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز اور فلائی جناح شامل ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں، حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے