اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں 55.9 ایکڑ رقبہ گرین ایریا کیلئے مختص

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب نے ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں 55.9 ایکڑ رقبہ گرین ایریا کیلئے مختص کر دیا۔

یہ اقدام شہری خوبصورتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، منصوبے کے تحت گرین ایریا میں تین فیزز میں پارکس قائم کئے جائیں گے۔

پہلا فیز: 42 ایکڑ پر شجرکاری اور پارک کی تعمیر

دوسرا فیز: 6.5 ایکڑ رقبے پر گرین لینڈسکیپنگ

تیسرا فیز: 7.4 ایکڑ پر مزید شجرکاری اور تفریحی سہولیات

حکام کے مطابق اس گرین ایریا سے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو گا اور شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آئے گا۔

سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ ادارہ اقتصادی اور شہری ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کیلئے بھی عملی اقدامات کر رہا ہے، سی بی ڈی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کی ترقی میں ہر لحاظ سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ جدید شہری ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے امتزاج کی ایک مثال ثابت ہو گا، جس سے صوبے میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے