اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ : پاکستان سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل سے باہر

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہورنیوز)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان سری لنکا کو شکست کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

 

کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ، قومی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے کریز پر جم کر بیٹنگ کی اور کئی ریکارڈ بنا ئے۔

پاکستان بیٹر فخر زمان نے 84، صاحبزادہ فرحان نے 100رنز بنائے،اِسی طرح خواجہ نافع2، شاداب خان7 جب کہ محمد نواز اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 212رنز بنائے یوں سری لنکا کو جیت کیلئے 213رنز کا ٹارگٹ ملا۔سری لنکا کی جانب سے، چمیرا نے ایک ، داسن شناکا نے2، دلشان مدوشنکا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں  کے نقصان پر207  رنز بنا سکی، یوں سری لنکن ٹیم، 5رنز سے شکست کھا گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے