اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والا شاپ منیجر گرفتار

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی جوتوں کی دکان پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شاپ منیجر کو گرفتار کروا دیا۔

متاثرہ خاتون  نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، خاتون کے مطابق ملزم  نے انہیں نامناسب انداز میں پکڑا جبکہ اس سے قبل بھی نازیبا پیغامات بھیجتا رہا تھا۔

شکایت موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا، سیف سٹی کی خاتون افسر  نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے،  انہوں  نے خواتین سے اپیل کی کہ کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے چیٹ فیچر اور ویڈیو کال کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں تاکہ انہیں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے