اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادمان میں 30 سالہ خاتون کا قتل، صوبائی حکومت کا فوری نوٹس

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) شادمان میں 30 سالہ بختاور کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقتولہ کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت اور دعائے مغفرت کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے اور شواہد فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا تین بار بیوی کے گلے پر مار کر اسے قتل کیا۔ ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا۔ گاڑی کی فروخت کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا.

انہوں نے بتایا کہ بیوی گاڑی فروخت نہیں کرنا چاہتی تھی جبکہ شوہر گاڑی بیچنے پر بضد تھا۔

حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے کیس کی اپڈیٹڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں اور ہر پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہوں۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں پر ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ بیٹی کو عرصہ دراز سے مالی دباؤ اور جھگڑوں کا سامنا تھا، شادی کو 12 سال ہو چکے تھے، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے