(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں، تاہم برائلر کی قیمت میں کمی سے شہریوں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر کے نرخ میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 446 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت بعض علاقوں میں 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 280 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 294 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 308 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، انڈے 236 روپے فی درجن کی قیمت پر دستیاب ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔
