اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی: اسحاق ڈار

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای نے دو ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے ای 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر سے نہیں نکالے گا، 2 ارب ڈالر کے ڈپیازٹس رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یو ای اے کی حکومت سے رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے، اس بار جو رول اوور ہوگا اس کی مدت زیادہ ہو گی۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پالیسی اہداف کے حصول کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سفارتکاری کو وسعت دیکرعالمی سطح پر پاکستان کا کردارمزید مضبوط بنایا،اس وقت ہم بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ کے اہم اور ہنگامہ خیز دورسےگزررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی اداروں اورباہمی اقتصادی انحصار کے تصورات پر نظرثانی کی جا رہی ہے، جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں اور نئی عالمی صف بندیوں نے نیا منظرنامہ تشکیل دیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی حقیقتوں کا مؤثرجواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے