بانی کو صحت کی سہولیات نہیں دی جارہیں، جہاز خریداری کا تفصیلی جواب دیا جائے، اپوزیشن لیڈر
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمعین ریاض قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ورلڈ کپ اورفری کینسر کا ہسپتال بنا کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے ہر پاکستانی شہری کو دس لاکھ کا صحت کارڈ دیا، بانی پی ٹی کو آج جیل میں صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں جبکہ پنجاب حکومت جہاز کا بھی تفصیلی جواب دے۔
پنجاب اسمبلی میں آج ہونیوالے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈرمعین ریاض قریشی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو پنجاب حکومت بتائے جہاز کس ہیڈ سے خریدا گیا، کبھی کہتے ہیں ایئر پنجاب کیلئے خریدا گیا، تو اس کا چارٹر کہاں ہے، اگر وزیر اعلیٰ کے لئے خریدا گیا تو لگژری طیارے کیا ضرورت تھی، عیاشی کی بھی حد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاز کا تفصیلی جواب دے۔
معین ریاض قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ورلڈ کپ اورفری کینسر کا ہسپتال بنا کر دیا ،بانی پی ٹی آئی نے ہر پاکستانی شہری کو دس لاکھ کا صحت کارڈ دیا اور بانی پی ٹی کو آج جیل میں صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی۔
اپنی مرضی کے ڈاکٹر کے پاس علاج کا حق ہے جس کو حکومت نے وطیرہ بنا دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے نو ارکان اسمبلی کو گرفتار کر کے مقدمے درج کئے گئے۔ اسپیکر کی اجازت کے بغیر ارکان کو کس طرح گرفتار کیا گیا، اس موقع پر اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں نعرے بازی کی۔
