اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، سٹیٹ بینک حکام سے ملاقات

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہورنیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا، وفد نے کراچی میں سٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران سٹیٹ بینک حکام نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ تکنیکی ڈیٹا شیئر کر دیا، آئی ایم ایف کو ایکسچینج ریٹ سے متعلق لچکدار پالیسی برقرار رکھنے پر بریفنگ دی گئی۔

جائزہ مشن 11 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا، پہلے مرحلے میں کراچی، دوسرے میں اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، جائزہ مشن مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بنیادی خدوخال بھی جائزہ شیڈول میں شامل ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس ریونیو کے سوا آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں، ایف بی آر کو پہلے چھ ماہ میں 329 ارب روپے جبکہ سات ماہ میں 372 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، جس پر مشن کو بریفنگ دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف میں مزید کمی کی درخواست بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اور مجموعی مالیاتی فریم ورک، گورننس، اینٹی کرپشن اقدامات، نیب اور اہم اداروں میں تقرریوں کے عمل کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ایف بی آر کے انسدادِ بدعنوانی سیل کو مزید مضبوط بنانے، سرکاری افسران کے اثاثے عام کرنے اور اصلاحاتی ایکشن پلان پر بھی بات چیت ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرائمری فسکل سرپلس جی ڈی پی کے تقریباً 1.3 فیصد کے برابر حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ صوبوں نے مجموعی طور پر 1180 ارب روپے کا کیش سرپلس دیا، صوبائی ٹیکس اہداف پورے ہوئے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا اور زرمبادلہ ذخائر پروگرام کے ہدف سے بہتر سطح پر برقرار ہیں۔

جولائی تا نومبر لارج سکیل مینوفیکچرنگ شعبے میں تقریباً 6 فیصد گروتھ رپورٹ ہوئی ہے، حکام کے مطابق حالیہ سیلاب سمیت مشکلات کے باوجود قرض پروگرام آن ٹریک ہے۔

یہ دورہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کا حصہ ہے، جن کا مجموعی حجم 8.4 ارب ڈالر بنتا ہے، دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کو اب تک 3.3 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے