25 Feb 2026
(لاہور نیوز) رمضان المبارک کے موقع پر لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یکم رمضان سے اب تک 49 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائیاں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کی جا رہی ہیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماہِ مقدس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
