اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی ٹیم منجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے سربراہوں نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں محی الدین وانی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں اور ملک کا نام روشن کریں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے علاوہ باقی معاملات فیڈریشن خود سنبھالے گی، اچھے اور غلط فیصلوں کی ذمے داری لیں گے، کھلاڑیوں کو ضروری مراعات فراہم کی جائیں گی، کسی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اور پی ایچ ایف لاجسٹکس، کوآرڈینیشن اور دیگر آف فیلڈ امور کی ذمہ داری خود اٹھائے گی۔

مزیدبراں صدر نے ہاکی کی نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے