اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پالیکیلے کرکٹ سٹیڈٰیم میں ہونیوالے سپر ایٹ گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ نے سپر 8 کا آغاز سری لنکا کے خلاف مضبوط انداز میں کیا اور گروپ کی سربراہی سنبھال رکھی ہے، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک، ایک پوائنٹ کے ساتھ پیچھے ہیں، اس لیے آج کا میچ محض گروپ میچ نہیں بلکہ سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

قومی سکواڈ:

پاکستان ٹیم کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحام، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاداب خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور عثمان خان اور عثمان طارق پر مشتمل ہے۔

انگلش سکواڈ:

انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انگلش ٹیم میں کپتان ہیری بروک، فل سالٹ، جوز بٹلر، جیکب بیتھیل، ٹام بیٹن، ہیری بروک، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر اور عادل رشید شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے