اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تمام مردوں کو ایک لاٹھی سے ہانکنا درست نہیں: عتیقہ اوڈھو

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مردوں کی حمایت میں کہا ہے کہ ہر مرد کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بند کریں۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو جنس نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر جانچا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات ناانصافی یا سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے مثال دی کہ میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں اس لیے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں مانتی ہوں، خواتین کے مسائل حقیقی ہیں اور ان پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں لیکن اس کی بنیاد پر تمام مردوں کو ایک سا سمجھنا ناانصافی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ ظلم اور ناانصافی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تاہم مردوں کو اجتماعی طور پر مجرم سمجھا جائے۔

اداکارہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جب یہ کہا جاتا ہے کہ تمام مرد برے ہوتے ہیں تو انہیں ذاتی طور پر تکلیف ہوتی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کیا کہ یہ اُن مَردوں کی توہین ہے جو اپنی زندگی میں عورتوں کے لیے تحفظ، احترام اور سہارا بنتے ہیں جن میں والد اور بھائی جیسے رشتے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ ایسے کئی مردوں کو جانتی ہیں جو گھریلو مسائل یا ناکام شادیوں میں خود زیادتی کا شکار ہوئے مگر کبھی اپنے دکھ کسی سے بیان نہیں کرتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے