24 Feb 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں تاہم برائلر کے سرکاری نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
برائلر گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ صافی گوشت 530 روپے فی کلو تک شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کے نرخ بھی برقرار رکھے گئے ہیں، فارم گیٹ ریٹ 290 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل میں زندہ برائلر 304 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 318 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی مستحکم ہے اور فی درجن نرخ 236 روپے برقرار ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے باوجود پرچون سطح پر نگرانی کو مؤثر بنایا جائے۔
