اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں کے سرکاری نرخ نظر انداز، پرچون بازاروں میں من مانے دام وصول

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) سبزیوں کی قیمتیں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ سرکاری نرخ نامے میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

سرکاری فہرست کے مطابق پیاز 53 روپے فی کلو مقرر ہے مگر درجہ اول خشک پیاز 80 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 55 روپے ہے لیکن پرچون میں 80 روپے فی کلو تک وصول کئے جا رہے ہیں، لہسن 530 روپے کے بجائے 650 روپے، ادرک 290 کے مقابلے میں 430 روپے اور لیموں چائنہ 65 روپے کے بجائے 140 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، سبز مرچ 140 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 200 روپے تک بیچی جا رہی ہے۔

اسی طرح ٹینڈیاں 60 کے بجائے 80 روپے، آلو 20 کے بجائے 40 روپے، کھیرا 45 کے مقابلے میں 60 روپے اور پالک 30 کے بجائے 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بند گوبھی 50 کے بجائے 80، پھول گوبھی 35 کے بجائے 60، شلجم 25 کے بجائے 50 اور بینگن 80 کے مقابلے میں 150 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، بھنڈی کی سرکاری قیمت 215 روپے مقرر ہونے کے باوجود 340 روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ شملہ مرچ 150 کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

مزید برآں مٹر 40 کے بجائے 60، مولی 20 کے بجائے 40، مونگرے 100 کے بجائے 140، دیسی گاجر 30 کے مقابلے میں 50، گھیا کدو 120 کے بجائے 160 اور میتھی 60 کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے