اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.57 قیمت فروخت : 40.64
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 330.30 قیمت فروخت : 330.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.68 قیمت فروخت : 378.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.52 قیمت فروخت : 197.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.41 قیمت فروخت : 204.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.03 قیمت فروخت : 916.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533700 دس گرام : 457600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489221 دس گرام : 419464
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8835 دس گرام : 7582
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مشی خان نے گھریلو مسائل بیان کرنے پر ڈاکٹر نبیہہ کو آڑے ہاتھوں لےلیا

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(ویب ڈیسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے سسرال اور شوہر کی جانب سے اذیت دینے کا انکشاف کرنے والی اداکارہ ڈاکٹر نبیہہ کے انکشافات کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے میزبان کو بھی جھڑک دیا۔

مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈاکٹرنبیہہ کے ٹی وی شو پر کیے گئے انکشافات کو پاگل اور ٹی وی پر دکھایا جانے والا مواد بھی فضول قرار دے دیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘یہ کیا ٹرینڈ چل رہا ہے، ابھی رمضان المبارک کا اتنا پاک مہینہ شروع ہوا ہے اور ٹیلی ویژن کھولیں تو آپ کو اس طرح کے شوز دیکھنے کو ملتے ہیں، جس میں اپنے ذاتی مسائل جو ذاتی گھر کے مسائل ہیں، یوں عوام میں لا کر اس طرح بات کرنا اور اس کو ڈرامائی انداز دینا اور ایسے ظاہر کرنا جیسے پتا نہیں اللہ معاف کرے کیا ہوگیا’۔

مشی خان نے کہا کہ ‘ڈاکٹر صاحبہ پلیز آپ اپنے گھریلو معاملات ہیں اس کو ٹی وی پر لا کر اس طرح عوامی میدان میں لا کر آپ نے عجیب حالت بنائی ہے اور رمضان میں اس طرح کے شوز کی ایسی کلپس ہیں، پلیز آپ لوگ خیال کریں’۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ‘میزبان کو بھی خیال کرنا چاہیےکہ اتنے پاک مہینے میں اس طرح کی چیزیں آن ایئر کرنا انتہائی بری بات ہے، آپ لوگوں کو اپنے گھریلو مسائل گھر میں سلجھانے چاہئیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک ایک طرف بیان دے رہا ہے اور دوسرا ایک اور بیان دے رہا ہے، اب ہمارے ٹیلی ویژن میں رمضان نشریات کا یہ اسٹینڈرڈ ہوگیا ہے، یہ دیکھنے کو مل رہا ہے، چینل کے مالک کو بھی خیال کرنا چاہیے، اس طرح کا مواد کیوں اور کیسے نشر کیا گیا جب لوگ بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے ہوتے ہیں’۔

 

 

مشی خان نے کہا کہ ‘ہمیں شرمندہ ہونا چاہیے کہ یہ معیار ہوگیا ہے اور اس طرح کا پاگل پن والا مواد پیش کر رہے ہیں’۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے