اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: جان لیوا کرتب کرنے والے 31 ون ویلرز گرفتار

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں جان لیوا کرتب کرنے والے منچلوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس اب تک 31 ملزموں کو گرفتار کر چکی ہے۔

گلبرگ میں جان لیوا کرتب کرنے والے 12 منچلے گرفتار کرلیے گئے، پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف شاہراہوں سے ملزمان کو گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان مین شاہراہوں پر ہلڑبازی، ون ویلنگ کرتے تھے، فوٹیج میں ملزمان کو جان لیوا کرتب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایس ایچ او باغبانپورہ نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 19 منچلے ون ویلر موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لئے، ملزمان میں صائم، ارحم، معاز، یاسین اور سمیر وغیرہ شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان مین شاہراہوں پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرتے تھے، معصوم شہریوں کو تنگ کرنے والے ویلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے