21 Feb 2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں نشے کی حالت میں ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ مقدمہ سال 2023 میں تھانہ مناواں پولیس نے درج کیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق مجرم نے سنوکر کلب میں گھس کر خنجر کے وار کرکے عبد الرحمان کو قتل جبکہ علی رضا کو زخمی کیا۔ سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے عدالت کے روبرو 13 گواہان پیش کیے، جن کی شہادتوں کی بنیاد پر جرم ثابت ہوا اور عدالت نے ملزم کو سزا سنائی۔
