اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علیزے شاہ کا رمضان المبارک میں سب کو معاف کرنے کا اعلان

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(ویب ڈیسک) اکثر تنازعات کا شکار رہنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سب کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں سب کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

4.3 ملین انسٹا فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماضی میں یاسر نواز، شازیہ منظور اور منسا ملک سمیت متعدد فنکاروں اور میڈیا پرسنز کے ساتھ تنازعات کا شکار رہی ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال میری زندگی کا مشکل ترین سال تھا، میں خود کو اللّٰہ سے دور اور گمراہ محسوس کیا کرتی تھی، اکثر میرا ایمان اندھیرے سے بھی زیادہ گہرا لگتا تھا لیکن اس سال، خصوصاً اس بابرکت مہینے رمضان میں، میں نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں واپس لوٹنے کا انتخاب کر رہی ہوں، میں اپنے دل کو نرم کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں، میں ہر اُس شخص کو معاف کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں جس نے مجھے تکلیف دی، اس لیے نہیں کہ وہ اس کے مستحق ہیں، بلکہ اس لیے کہ میری روح سکون کی مستحق ہے، سب سے پہلے میں اللّٰہ سے معافی کی طلب گار ہوں، اس امید کے ساتھ کہ وہ مجھے اسی طرح معاف کرے گا جیسے میں اس کی مخلوق کو معاف کرنا سیکھ رہی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں ایک تاریک دور سے گزر رہی تھی، مجھے صرف اس امید کا سہارا تھا جو اللّٰہ نے میرے دل میں رکھی اور میرے والدین کا میرے حوالے سے صبر۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بعض اوقات ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم بھٹک رہے ہیں، ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم غلط ہیں، مگر ہم اپنے غرور کو جیتنے دیتے ہیں، تب ہم اپنی ہی کہانی کے ولن بن جاتے ہیں، اس لیے میں خود سے اور آپ سب سے کہتی ہوں، پچھتاوے کو توبہ سے زیادہ بھاری نہ ہونے دیں، اس وقت لوٹ آئیں جب دل میں ابھی احساس باقی ہو، جب تک ممکن ہو، معاف کر دیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ذہنی سکون کے لیے دوسروں کو معاف کرنے کے فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے