اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 468 روپے کلو مقرر

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(ویب ڈیسک) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ نرخ نامے کے مطابق برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری طور پر برائلر کے نرخ میں 14 روپے فی کلو کمی کر دی گئی، جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخ میں بھی 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 295 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 309 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 323 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، انڈے 236 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے