19 Feb 2026
(لاہور نیوز) ایک روز کی تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 2400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
سٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار
دوسری جانب رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقاتِ کار جاری کر دیئے گئے۔
سٹاک مارکیٹ کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوں گے۔
