اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، برائلر مہنگا ہو گیا

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں مرغی کا گوشت خریدنا پڑ رہا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر کے نرخ میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 497 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 570 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ سامنے آیا ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 315 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 329 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں اس کی قیمت 343 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 236 روپے برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 960 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے