اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس: گارنٹی رقم واپسی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم کی واپسی کےلیے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے نیب کو ایک ہفتے میں چودھری شوگر ملز کیس بند کرنے کے لیے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار  نے چودھری شوگر ملز کیس میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو بطور گارنٹی جمع کرائی گئی 7 کروڑ رقم واپسی کی استدعا کی، نیب رپورٹ کے مطابق 2020 میں مریم نواز کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا گیا۔

فیصلہ کے متن میں لکھا گیا کہ تفتیش مکمل ہونے پر بتایا گیا کہ کیس میں کہیں کرپشن ثابت نہیں ہوئی، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت کیس کلوز کرکے تفتیش بند کردی، نیب ترمیمی ایکٹ تفتیش بند کرنے کی رپورٹ متعلقہ عدالت میں دائر کرنے سے نہیں روکتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مطابق چیئرمین نیب خود سے عدالتی اختیار استعمال کرتے ہوئے انویسٹی گیشن بند نہیں کرسکتے، یہ اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے، نیب ترمیمی ایکٹ میں واضح لکھا کہ کہ انویسٹی گیشن بند کرنے یا واپس لینے کے لیے متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی سوال پر نیب کے وکیل نے اعتراف کیا نیا ایگزیکٹو بورڈ بند انویسٹی گیشن دوبارہ کھولنے کا حکم دے سکتا ہے، نیب کے بیان بعد ضروری ہے کہ کیس بند کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے۔

عدالت نے نیب کو ایک ہفتے میں چودھری شوگر ملز کیس بند کرنے کے لیے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی اور احتساب عدالت کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دیگر متعدد ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے