اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے، بیرسٹر گوہر

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے۔

 

اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کہہ رہی ملاقات کیلئے آؤ، ہم آئے ہیں تو ملاقات کیوں نہیں کرائی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آج ہم توقع کر رہے تھے ملاقات ہوجائے گی، ہر بندہ سمجھتا ہے بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی مستند خبر آئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقاتیں نہ کرانے کی وجہ سے ملک کرائسز میں ہے، ملاقات ہوجاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ چل جاتی، آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کرانی۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2025 سے لیڈرشپ کی ملاقات بند ہے، کچھ بھی کرلیں پاکستان کی سیاست کا میں آف دی میچ بانی پی ٹی آئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہ تھا بانی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا مطالبہ تھا بانی فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضرور کہا آپ اڈیالہ آجائیں، پارٹی نے مشورہ کیا ہم ایسا بلکل نہیں کرسکتے، یہ بات غلط ہے کہ ملاقات کا کہا جاتا ہے ہم نہیں آتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے