16 Feb 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ای مانیٹرنگ کے دوران تھیٹر ڈراما میں غیر اخلاقی اور غیر سنسر شدہ گانوں پر پرفارم کرنے پر 10 اداکاراؤں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے غیر اخلاقی اور غیر سنسر شدہ گانوں پر پرفارم کرنیوالی اداکارہ صائمہ چوہدی، افشاں خان اور اقرا خان، اداکارہ حسنہ جٹ، ثمر ملک اور معصومہ ملک کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ جیاء چودھری، پھول چودھری، ثناء ملک اور چاہت چودھری کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے، تمام اداکاروں کو دو روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، انتظامیہ نے کارروائی کے لیے ڈی سی کو خط بھی ارسال کر دیا ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کسی کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔
