اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا رمضان سہولت بازاروں میں آٹا سستا فراہم کرنے کا اعلان

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر سستے آٹے کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔

گروپ لیڈر و سابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی عاصم رضا کے مطابق پنجاب بھر کے 64 سہولت بازاروں اور رمضان سہولت بازاروں میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا، یہ اقدام مہنگائی کے پیش نظر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

عاصم رضا نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں فلور ملز کی جانب سے 1550 آٹا سیل پوائنٹس بھی قائم کئے جائیں گے جہاں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو گرام کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں آٹے کی دکانوں پر سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور کسی قسم کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ کام جاری رکھا جائے گا تاکہ مستحق اور عام شہریوں کو سستے داموں آٹا میسر آ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے