اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ، تحقیق

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(ویب ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کم چکنائی والی ویگن غذا اپنانے سے ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں روزانہ انسولین کی ضرورت تقریباً 30 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

انسولین ایک ہارمون ہے جو گلوکوز چینی کی ایک قسم کو خون سے نکال کر پٹھوں اور جگر کے خلیات تک پہنچاتا ہے، جہاں اسے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں کیونکہ ان کا جسم مناسب مقدار میں انسولین پیدا نہیں کرتا۔

تحقیق میں محققین  نے کم چکنائی والی ویگن غذا اور مقررہ مقدار پر مبنی پورشن کنٹرول غذا کے اثرات کا موازنہ بھی کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ویگن غذا اختیار کرنے والے افراد میں روزانہ درکار انسولین کی مجموعی مقدار میں 28 فیصد یعنی اوسطاً 12.1 یونٹس کی کمی واقع ہوئی جبکہ کنٹرول گروپ میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے