اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ابرارالحق کی خاتون صحافی سے بدتمیزی ، ویڈیو وائرل

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(ویب ڈیسک) گلوکار ابرار الحق دوران کنسرٹ ڈونیشن کے پیسے جیب میں رکھنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے پھر خبروں میں آگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ابرار الحق کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون صحافی سے ڈونیشن معاملے پر بحث کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں بار بار وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے کا طعنہ دیتے رہے۔

سفینہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تو آپ کے اس کنسرٹ میں موجود ہی نہیں تھے، ویڈیو وہاں موجود آپ کے لوگوں نے ہی وائرل کی، لیکن ابرار الحق کوئی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے۔

ابرار الحق نے سفینہ خان سمیت دیگر صحافیوں کو ن لیگ کا سپورٹر قرار دیتے ہوئے کہا ڈونیشن والے معاملے کی وضاحت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جیب سے زمین خرید کر ہسپتال بنایا۔ اور لوگوں نے ڈونیشن دیا۔ دوران کنسرٹ جو ویڈیو وائرل ہوئی، وہ اس آدمی نے ہسپتال کے لیے ڈونیشن دیا تھا۔ اب میں اس وقت کسی بینک میں جاکر تو وہ پیسے جمع نہیں کروا سکتا تھا، اس لیے پیسے جیب میں ڈالے۔

ابرار الحق کی یہ ویڈیو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے، جس میں ابرار کے مداح ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے اسے ’انا کا مسئلہ‘ کہہ کر تنقید کی جارہی ہے۔

واقعہ کے بعد سفینہ خان نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ابرار الحق اور صحافی کے درمیان ہونے والی غلط فہمی ختم ہونے کے بعد خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے